ایران میں صنعتی پیداوار کی شرح نمو 7.7 فیصد تک پہنچ گئی

تہران۔ ارنا- ایرانی وزیر برائے صنعت، کان کنی اور تجارت کے امور نے کہا ہے کہ ملک میں صنعتی پیداوار کی شرح نمو 7.7 فیصد تک پہنچ گئی۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، "سید رضا فاطمی امین" نے آج بروز بدھ کو کابینہ کے اجلاس کے موقع پر کہا کہ پیداواری شعبے کی پیداوار میں اضافہ جاری ہے، اور صنعتی اور کان کنی کمپنیوں کی پیداواری شرح نمو میں ستمبر میں 6.5 فیصد اضافہ ہوکر اب 7.7 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

ایرانی وزیر برائے صنعت، کان کنی اور تجارتی امور نے مزید کہا کہ پیداواری افراط زر میں بھی کمی آئی ہے۔

میں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .